تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام ۔ انتطامیہ خاموش ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر سے گزرنے والی سڑک پر جگہ جگہ لوگوں نے ناجائز تجاوزات کر کے ریڑھیاں اور خوانچے لگا رکھے ہیں اور جگہ جگہ رکشوں ویگنوں اور ٹرکوں کے اڈے سڑک پر قائم ہیں دوسری طرف رمضان بازار بھی سڑک کے اُوپر لگایا گیا ہے جسکی وجہ سے اکثر سڑک پر ٹریفک جام رہتی ہے گذشتہ روز ایک ٹرک سڑک پر پھنس گیا اور ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔لوگ کئی گھنٹے سڑک پر ذلیل و خوار ہوتے رہے. ۔احمد جمال اور عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او قصور کی نا اہلی پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بھائی پھیرو شہر کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آ پریشن کیا اجائے

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker