پاکستانتازہ ترین

پاکستان کے طالبعلم کی فزکس اولمپیاڈ میں تیسری پوزیشن

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے علاقے منڈی بہاؤالدین کے ہونہار طالب علم نے یورپ میں ہونے والے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی طالب علم دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں۔ہرمیدان میں اپنی محنت اور لگن سے انہوں نے وطن کا نام روشن کیا۔عالمی تعلیمی مقابلوں میں بھی پاکستانی طالب علم پوزیشنیں لےرہےہیں۔منڈی بہاؤالدین کےرینجرز پبلک سکول اینڈ کالج کا طالب علم تیمور افتخار بھی ایسے ہی ہونہارطلبہ میں شامل ہیں۔ انہوں نے یورپی ملک ایستونیا میں ہونے والی انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس مقابلے میں دنیا کے اکیاسی ممالک کے طلبہ وطالبات شریک تھے۔وطن واپسی پر والدین اور اساتذہ نےلاہورائیرپورٹ پر اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ تیمور افتخار نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کا ثمر قرار دیا اور نوجوانوں کو محنت اور لگن سے کام کرنے کا پیغام دیا۔ کالج کے پرنسپل کاکہنا تھا کہ تیمور افتخار کی کامیابی ملک وقوم کیلئےفخر کامقام ہے۔استقبال کیلئےافراد نے ذہن نوجوانوں کی سرکاری سرپرستی کرنے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو عالمی مقابلوں میں بھیجنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں  20 سال بعدپاکستان کی تاریخی فتح، لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کوشکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker