تازہ ترینرپورٹس

پی آئی اےکا54 فیصد ریونیو تیل کی خریداری میں خرچ ہوتاہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) سیکریٹری دفاع آصف یاسین نے کہا ہے کہ پرانے طیاروں کی وجہ سے پی آئی اے کے کل ریونیو کا 54 فیصد حصہ تیل کی خریداری میں صرف ہو رہا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کی سب سے پہلی ترجیح پی آئی اے کو مزید تنزلی پر جانے سے روکنا اور اس کے بیڑے کو بہتر بنانا ہے ۔ آصف یاسین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے کل ریونیو کا 54 فیصد حصہ تیل کی خریداری جبکہ 12 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوتا ہے ، اس صورت حال میں 34 فیصد ریونیو کے ذریعے قومی ائر لائن کو چلانا ناممکن ہے۔ سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ دفاع کے حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ پاک امریکا مذاکرات کے دوران کولیشن سپورٹ فنڈ کے معاملے پر پیش رفت حوصلہ افزا بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button