پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے نے فضائی ‏میزبانوں کیلیےکورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیدی

اسلام آباد( پاک نیوز)کورونا وبا کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) نے فضائی ‏میزبانوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔پی آئی اے نے یکم اگست سے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ‏کورونا سے بچاؤکے ضمن میں فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے ‏مطابق ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وطین کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں وائرلیس انٹرنیٹ کی سہولت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker