پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کے ڈی ایم ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کی جانب سے پی آئی اے کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پر اعتراضات کے باعث وزیر دفاع کی ہدایت پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سلیم سیانی کو دو سالہ کنٹریکٹ دس جولائی کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں فارغ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی آئی اے راؤ قمر سلیمان نے سلیم سیانی کا کنٹریکٹ دس جولائی کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم سیانی پچاس ہزار ڈالر سے زائد ماہانہ تنخواہ غیر ملکی بینک کے ذریعے وصول کررہے تھے جس کی وجہ سے قومی ائرلائن کو کروڑوں روپے تنخواہ کی مد میں نکالنا پڑ رہے تھے جس کے باعث قومی ائرلائن کو خسارے کے ساتھ مزید بوجھ پڑ رہا تھا ۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے گزشتہ ماہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ بھاری تنخواہ لینے والے افسران کو ملازمت سے فارغ کیا جائے ۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایت کی روشنی میں وزیر دفاع نے پی آئی اے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سلیم سیانی کو ملازمت سے فارغ کیا جائے۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے سلطان حسن نے سلیم سایانی کی برطرفی سے متعلق لاعلمی کا اظہارکیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1647 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا . ظفر اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker