پاکستانتازہ ترین

کراچی میں 2طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کے باعث دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرول نے دونوں طیاروں کو ایک ہی بلندی پر پرواز کرنے کی اجازت دی۔ دونوں طیاروں کے پائلٹس کی مہارت کام آگئی، اور فضا میں طیاروں کو تصادم سے بچانے والا نظام بھی کام کر گیا جس سے خوف ناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ مسافر بردار طیاروں کو ایک ہی روٹ اور بلندی پر پرواز کی اجازت دینے کا حکام نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!