پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے نےحج شیڈول کااعلان کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان ایئرلائن پی آئی اے نے حج شیڈول کا اعلان کردیا ہےجس کے مطابق پہلی حج پرواز 19ستمبر کو کراچی سے جدہ روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 240فلائٹس ایک لاکھ 25ہزار حاجیوں کو لے کر جائیں گی۔ حج پروازیں مرکزی دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی ، پشاوراور کوئٹہ سمیت ملتان اورسیالکوٹ سے بھی عازمین کولے کر جدہ روانہ ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حجاز مقدس میں رہائشی عمارتوں کے حصول کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ پی آئی اے حاجیوں کا وقت بچانے کے لیےہر حاجی کو ان کا متعلقہ ٹرمینل نمبر بھی پیشگی الاٹ کر دے گی اور ایک ہی ضلع سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کی فلائٹ اور رہائشی عمارت بھی ایک ہی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  بنکاک: مندر کے سامنے بم دھماکہ، 27 افراد ہلاک، 78زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker