بین الاقوامیتازہ ترین

جدہ ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیر نیوی گیشن کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کردیا

جدہ (مانیٹرنگ سیل) جدہ ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیر نیوی گیشن کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ عمرہ پرواز میں متاثر ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے ائیر نیوی گیشن کی مدمیں سعودی حکومت کو ایک کروڑ دس لاکھ ریال کی ادائیگی کرنی ہے جس کے لئے جدہ ائیرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو متعدد نوٹس جاری کئے لیکن عدم ادائیگی کی وجہ سے بدھ کے روز اتھارٹی نے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے اس نوٹس کے بعد پی آئی اے نے ائیر نیوی گیشن فنڈ ادا نہ کیا تو مدینہ‘ جدہ اور ریاض میں پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی جائیں گی جس کے باعث عمرہ پروازیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker