پاکستان

قومی ایئرلائن کے نو طیارے گرائونڈ، فلائٹ شیڈول متاثر

قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بدنظمی کا شکار ہے۔ نو طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے اندرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے تین پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ بیشتر پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303، کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 اور اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ طیارے نہ ہونے کی وجہ سے کراچی سے ملتان جانے والی پرواز ساڑے تین گھنٹے سے زائد تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 369 بھی ساڑے تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی ۔ اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 363 موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لی گئی جسے چا ر گھنٹے تاخیر کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker