پاکستانتازہ ترین

سیلاب سے فصلوں کی تباہی، حکومت کا پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) سیلاب کے باعث ٹماٹر اور پیاز کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی ہے جو کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری پیش کرے گی۔خیال رہے کہ پیاز اور ٹماٹر درآمد  کرنے کا فیصلہ وزیر تجارت نوید قمر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں اس سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔پیش کردہ تجاویز کے مطابق ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد میں سہولت دی جائے گی جبکہ لیویز اور ڈیوٹیز میں بھی چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button