پاکستان

پی آئی سی کی جعلی ادویات سے ہلاکتوں کی تعداد 117 تک جا پہنچی

لاہور(نامہ نگار)پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی ۔ پاک نیوز کے نمائندے کے مطابق ناقص ادویات سے متاثرہ 57 سالہ ہاجراں کئی روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھی.ہاجراں کی آج حالت زیادہ خراب ہوگئی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ آر اے بازار کی 51 ممتاز ابراہیم سروسز ہسپتال میں جاں ‌بحق ہوئی. 60 سالہ اللہ دتہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھا. واضح رہے کہ پی آئی سی کی طرف سے ڈیڑھ ماہ کے دوران تقریباً 42 ہزار افراد کو مفت ادویات دی گئی ہیں ان میں 117 جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملکی سلامتی کیخلاف کسی بات کی اجازت نہیں دی جائیگی، چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker