تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےتنگ آکرروزہ داروں کااحتجاج

پنڈی گھیب ﴿ملک فیصل منیر سے﴾ پنڈی گھیب کے نواحی گائوں اخلاص میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر روزہ داروں نے اخلاص چوک سے راولپنڈی اور کوہاٹ جانے والی مین شاہراہ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دی۔ جس کی وجہ سے اس شدید گرمی میں گاڑیوں کی لمبی لینن لگ گئیں۔ شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کئی روزہ دار بے ہوش ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کی۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب اور گردونواح میں سحری ، افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں واپڈا کی طرف سے کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کی وجہ سے روزہ دار شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ واپڈا کی طرف سے رمضان المبارک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور شدید گر می کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے۔ پنڈی گھیب کے نواحی قصبہ اخلاص کی عوام اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے عذاب کی وجہ سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ لوڈ شیڈنگ سے ستائی عوام سٹرکوں پر نکل آئی ۔ واپڈا، حکومت اور حکمرانوں کو بد دعائیں اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر ٹائر جلا کر سٹرک بلاک کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے راولپنڈی اور کوہاٹ جانے والی گاڑیوں کی لمبی لائینین لگ گئیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں او رٹرانسپوٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ شدید گرمی سے کئی روزہ دار بھی بے ہوش ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker