تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:رمضان سستےبازار حکومت پنجاب کاانقلابی اقدام ہے، ملک اعظم خان

پنڈی گھیب ﴿ ملک فیصل منیر سے﴾ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میجر ﴿ر﴾ ملک اعظم خان نے کہا ہے کہ رمضان سستے بازار حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ۔ حکومت پنجاب عوام کو ہر سطح پر ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر و سائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ سستے رمضان بازار کا انعقاد اسی سلسلہ کی کٹری ہے۔پنجاب حکومت قوم کی فلاح و بہبودکیلئے ہر لمحہ کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میجر ﴿ر﴾ ملک اعظم خان نے انتظامیہ کے ہمراہ پنڈی گھیب میں سستا رمضان بازارکا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ رمضان المبارک کے دوران اشیائ کی وافر مقدار میں سستے داموں ان کا شاندار کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے تمام شہریوں میں سستے بازار قائم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایم او پنڈی گھیب حاجی محمد صدیق، چیف آفیسر محمد اسماعیل ، آفتاب حیدری ، کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو :بھائی نے فائر مار کر سگی بہن کو قتل کر کے لاش دریائے راوی میں پھینک دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker