پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی:امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکہ10ہلاک

راولپنڈی (بیوروچیف) پاکستان کے صوبے پنجا ب کے ضلع راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکےمیں10افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی کے نواحی علاقے ڈھوک سیداں میں واقع قصر شبیر امام بارگاہ کے قریب جلوس میں نامعلوم حملہ آور نے خود کودھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق دھماکے کے فوری بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی کا نظام معطل ہوگیاہے جس سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامناہے ۔ ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ زخمیوں کوڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جارہاہےجب کہ زخمیوں میںسے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ2نامعلوم افرادرایسےجلوس میں گھسنے کی کوشش کر رہےتھےجو کہ قصر شبیر سےدوسری امام بارگا ہ قصر ابو کی جانب جارہا تھاجب کہ بعد ازاں دونوں افراد میں سے ایک نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ واقعہ کےبعد سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیںمشتعل افراد کی جانب سے ا حتجاج کےباعث مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے مہینے میں جن 19مقامات کو حساس قراردیا گیا تھا ڈھوک سیدا ں کاعلاقہ بھی اس میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گلگت بلتستان اسمبلی ، نومنتخب اسپیکراورڈپٹی اسپیکر نے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker