تازہ ترینعلاقائی

راول پنڈی:بارش کےدوران خستہ حال عمارت گرگئی، 2بچےابدی نیندسوگئے

راول پنڈی(مانیٹرنگ سیل) راول پنڈی کے علاقے گلريز گیٹ نمبر دو ميں گھر کی چھت گرنے گھر ميں موجود دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخميوں کو اسپتال منتقل کر ديا گيا۔ راول نڈی ميں چھت گرنے کا واقعہ موسلا دھار بارش کے باعث پیش آیا۔ بارش کی وجہ سے راول پنڈی کے علاقے کار چوک گلريز کے گيٹ نمبر دو کے قريب واقع کچے مکان کی چھت گر گئی۔ مکان ميں ايک ڈيڑھ سالہ بچہ اور چھ سال کی بہن دب کر جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ دو بچوں کو ملبے کے نيچے سے نکال ليا گيا۔ ريسکيو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :اوکاڑہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اَٹھارہ سے بیس گھنٹوں پر محیط ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker