تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:پولیس پنڈی گھیب کی کامیاب کاروائی،چھاپہ مارکرایک اشتہاری گرفتار

پنڈی گھیب(نامہ نگار ) تھانہ پولیس پنڈی گھیب کی کامیاب کاروائی۔ پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ایک اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس پنڈی گھیب کی ایک خصوصی ٹیم جن میں حاجی اللہ یار خان اے ایس آئی ، سلیم جعفر ، راشد زمان اور تنویر احمد ڈوبہ نے مخبر کی اطلاع پر میانوالہ اڈا کے پاس ایک اشتہاری مجرم حاجی حامد ولد محمد نواز سکنہ گولڑہ موڑ کو چھاپہ ما ر کر گرفتار کر لیا۔ یہ اشتہاری مقدمہ نمبر 38/12بجرم 392/411، مقدمہ نمبر 79/12بجرم 395/412، مقدمہ نمبر 162/12بجرم 392/411میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button