تازہ ترینعلاقائی

پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرد تحصیل پنڈی گھیب مستحق مریضوں کے حقوق کیلئے لڑے گی

پنڈی گھیب ( ملک فیصل منیر سے ) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرد تحصیل پنڈی گھیب مستحق مریضوں کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ان کے حق کیلئے لڑے گی اور جہاں کہی سے بھی مریضو ں کی فلاح وبہود کیلئے جو کچھ مل سکا اس کیلئے بھر پور کوشش کرئے گی اور خصوصا غریب مریضوں کیلئے مہنگے لبیارٹری ٹیسٹ نو مولود اور شیر خواہ بچوں کی ہر بیماری کیلئے سہولتیں پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرد ڈاکٹر حامد اقبال اور سرپرست اعلی ملک اختر حسین اعوان ساکن کھڑپہ آف دتوال نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا کہ میں اپنے بھائی ملک اختر حسین اعوان کا دل کی اتھاگہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہماری سرپرستی کی ذمہ داری قبول کی اور اس کاوش میں دن رات ساتھ چلنے کا بھرپور عہد کیا۔ ملک اختر حسین اعوان نے کہا کہ میں غریب اور مستحق مریضوں کے حق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرؤں گا اور میری بھرپور کوشش ہو گی کہ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی ترقی کیلئے ہر وقت گامزن رہوں گا ۔ اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صدر ملک فیصل منیر ، سینئر نائب صدر عبدالجلیل عرف جھولے لعل ، محمد عرفان فانی ، ملک محمد علی اعوان ، سراج الدین قریشی ، ملک شہزاد علی اعوان ، اختر رسول ، محمد اقبال کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے دورہ پر روانہ ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker