تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:اللہ تعالی اس ارض پاک کوہمیشہ دشمنوں سےبچائے، ڈاکٹرحامداقبال

پنڈی گھیب ﴿ ملک فیصل منیر سے﴾  پشینٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل پنڈی گھیب کے صدر ڈاکٹر حامد اقبال نے جشن آزادی نے 14اگست کی خوشی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر موسٰی ، ڈاکٹر علی الرحمان ، ڈاکٹر اعجاز ، راجہ محمد خان ، عبدالجلیل عرف جھولے لعل کے علاوہ سوشل ویلفیرپروجیکٹ کے ممبران کے علاوہ سوسائٹی کے دوسرے ارکان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا کہ خدا اس ارض پاک کو ہمیشہ دشمنوں سے بچائے ہم سب مل کر اپنا تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالیں تو کسی بھائی کیلئے کوئی پریشانی نہ ہو گی۔ڈاکٹر حامد اقبال نے مزید کہا کہ ہم انشائ اللہ عید کے موقع پر غریب اور نادار افراد میں سوسائٹی کی طرف سے مفت ادویات تقسیم کریں گے اور ہر وہ فرد جو کہ کسی بڑی بیماری ، شوگر ، دل ، سانس کی بیماری میں مبتلا ہے وہ ہمیں آواز دے ہم انشائ اللہ اس کی ہر ممکن مدد کریں گے اور آخر میں انہو ں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ﴿ر﴾ کیپٹن دوست محمد کا شکریہ ادا کیا اور سرجن ڈاکٹر ناصر صدیقی جو کہ سوسائٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں ان کے بے حد ممنون ہیں اور ملی یکجتی کیلئے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پنڈی گھیب:ٹی ایم اے نےاپنےاختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے میں مصروف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker