تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:چور گھرکےتالے توڑ کر711500لاکھ روپے اور 28تولہ سونالےگئے

پنڈی گھیب ﴿نامہ نگار﴾ پنڈی گھیب میں چوری کی واردات ، چور گھر کے تالے توڑ کر 711500لاکھ روپے اور 28تولہ سونا چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سردار انوپ سنگھ جگی نے تھانہ پولیس پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی زوجہ کے ہمراہ اپنے سسرال گیا ہوا تھا ایک شخص نے مجھے فون کرکے بتایا کہ مجھے شک ہے کہ آپ کے گھر چوری ہو گئی ہے آپ فورا گھر آئیں جب میں گھر پہنچا تو دیکھا کہ گھر اور الماریوں وغیرہ کے تالے ٹوٹے تھے اور گھر سے 711500لاکھ روپے نقد اور 28تولے زیورات غائب تھے۔پولیس نے زیر دفعہ 457/380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  پریس کلب پنڈی گھیب کےصدرکاادبی تنظیم دھن دارا کےزیراہتمام استقبالیہ تقریب میں شرکت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker