تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:ڈینگی مکائومہم اورعوام کو ڈینگی سے بچائو کی تدابیرکےسلسلےمیں پروگرام منعقد ہوا

پنڈی گھیب ﴿نامہ نگار﴾  پشینٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل پنڈی گھیب کی ڈینگی مکائو مہم اور عوام کو ڈینگی سے بچائو کی تدابیر کے سلسلے میں پنجاب حکومت اور خصوصا ایم ایس او ڈسٹرکٹ اٹک خالدصبائ کی ہدایت پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر حامد اقبال نے کی۔ اس میں سوسائٹی کے ممبران ، تاجران اور سوشل ویلفیئر پروجیکٹ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ سوسائٹی کی طرف سے ڈینگی مکائو مہم میں یہ 30پروگرام ہے۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ اس کے بعد ڈینگی کے خلاف جنگ میں سوسائٹی کے کام پر اظہار خیال کیا گیا۔اس بات کا ایادہ کیا گیا کہ پشینٹ ویلفیئر سوسائٹی ایم ایس او ڈسٹرکٹ اٹک خالدصبائ کی قیادت اور احکامات کی روشنی میں اس مہم میں بھرپور حصہ لے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  پشینٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل پنڈی گھیب کے صدر ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا کہ ہم ضلعی آفیسر کے حکم پر اپنی تمام انرجی کے ساتھ ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلے میں پروگرام کو ترتیب دیتے رہیں گے اور پورے ڈسٹرکٹ اٹک میں ہماری اس سوسائٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم پوری تحصیل میں مچھر مار کوئلیز اور انٹی ڈینگی لوشن فری تقسیم کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایک فری لیب کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں ہر قسیم کے فری ٹیسٹ غریب عوام کے لئے فری ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایس او ڈسٹرکٹ اٹک خالدصبائ کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے یوتھ فیسٹول بڑے بھرپور طریقے سے منائیں گے اور جیتنے والی بچیوں اور خواتین میں انعامات بھی تقسیم کیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پنڈی گھیب:روزمرہ کی اشیاء سستے داموں میں فراہم کی جا رہی ہیں، منیجر یوٹیلیٹی سٹور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker