تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:عوام کوتحفظ فراہم کرنا،مسائل کے حل کیلئے پولیس ہروقت کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

پنڈی گھیب ( ملک فیصل منیر سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہلال خان نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پولیس ہر وقت کوشاں ہے۔ پولیس پورے عزم و ہمت کے ساتھ عوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ عوام کو چائیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ سائلین کے لیئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے پنڈی گھیب میں عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں کھلی کچہری میں سائلین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈی گھیب چوہدری اسلم ، ایس ایچ او ملک ریاض کھٹہ ، غلام حسن سٹی چوکی انچارج ، سید شوکت حسین سرکل انچارج ٹریفک ،عبدالقیوم ٹریفک انچارج، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک زین العابدین ایڈووکیٹ ، ملک فیصل منیر صدر پریس کلب پنڈی گھیب ، عبد الجلیل عرف جھولے لعل کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او ہلال خان نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیئے۔ڈی پی او ہلال خان نے کہا کہ محکمہ پولیس عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیئے دن رات ہمہ تن گوش ہے۔تھانہ پنڈی گھیب کی عمارت کیلئے کچھ فنڈ ریلیز ہو چکا ہے تھانہ پنڈی گھیب اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے ۔عوام نے ڈی پی او سے ٹریفک پولیس اور تھانہ پولیس پنڈی گھیب کی مزید نفری بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پنڈی گھیب:چور گھرکےتالے توڑ کر711500لاکھ روپے اور 28تولہ سونالےگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker