تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:روزمرہ کی اشیاء سستے داموں میں فراہم کی جا رہی ہیں، منیجر یوٹیلیٹی سٹور

pindi ghebپنڈی گھیب (فیصل منیرسے) منیجر یوٹیلیٹی سٹور شیر احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق عوام کو یوٹیلیٹی سٹورکے ذریعہ روزمرہ کی اشیاء سستے داموں وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہیں۔یوٹیلیٹی سٹور کا تمام عملہ عوام کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے اپنے فرائض ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب فیصل منیر ، ڈاکٹر حامد اقبال ، عبدالجلیل ، صحبان عارف، محمد عرفان ، عامر حسین ، ملک کامران ، سیل مین تیمور حیات خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو سستے داموں یوٹیلیٹی سٹور سے اشیائے خوردونوش مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جاوید ہاشمی ایک بار پھر باغی،آزادی مارچ سے خود کو ’آزاد‘ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker