تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:تھانہ پولیس پنڈی گھیب کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی

پنڈی گھیب (نامہ نگار) تھانہ پولیس پنڈی گھیب کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی۔ پانچ سال قبل 5افراد کے قتل کرنے والے خطرناک اشتہاری شیر افضل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک محمد ہلال خان کی خصوصی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ملک ریاض کٹھہ نے 08ستمبر 2007کو پانچ قتل کرنے والے خطرناک اشتہاری شیر افضل ولد خان گل کو پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ اشتہاری شیر افضل کے خلاف پانچ سال قبل تھانہ پولیس پنڈی گھیب میں زیر دفعہ 149 302,148/ت پ مقدمہ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں  حضرت زینبؓ کے مزار کے قریب دھماکے، 45 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker