تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:ٹی ایم اے نےاپنےاختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے میں مصروف

پنڈی گھیب (نامہ نگار) ٹی ایم اے پنڈی گھیب کے مختلف شعبوں میں عرصہ دراز سے من پسند پوسٹوں پر تعینات مقامی رہائشی ملازمین اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں مصروف ، سائلوں کو جائز کام کے حصول کیلئے بھی شدید مشکلات و مسائل کا سامنا۔ سفارش کے بغیر عوام کے لئے جائز کام کا حصول بھی دشوار بلکہ ناممکن ہو چکا ہے ۔ ٹی ایم اے ملازمین کے تبادلوں کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کا فوری طور پر یہاں سے تبادلہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے میں کئی سالوں سے مسلسل ایک ہی جگہ تعینات ملازمین اپنے اختیارات کا ناجائز اور بے دریغ استعمال کرتے ہوئے فراہمی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں ۔ ٹی ایم اے میں کرپٹ مافیا قابض ہے جو عوام اور سرکاری خزانے کو بڑی بے دردی سے لوٹ رہا ہے ٹی ایم اے میں عرصہ دراز سے تعینات مقامی رہائشی ملازمین شہر کے عوام کیلئے وبال جان اور جائز کام میں رکاوٹ ہیں ۔ اہلکاروں کا مسلسل ایک جگہ پر تعیناتی سے کرپشن اور بدعنوانی میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں اسی سنگین صورتحال کی وجہ سے عوام ٹی ایم اے کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں ۔دوسرے سرکاری محکموں کی طرح ٹی ایم اے پنڈی گھیب میں بھی مقامی رہائشی اہلکاروں کو تعینات نہ کرنے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ تحصیل پنڈی گھیب کے سیاسی ، سماجی ، عوامی اور مذہبی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ڈویثرن ، اور ڈی سی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے میں عرصہ دراز سے من پسند پوسٹوں پر تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کرکے فوری طور پر تبادلوں کا عمل شروع کیا جائے تاکہ عوام کو حصول انصاف کی راہ میں حاہل رکاوٹیں دور کی جائیں اور عوام اپنے جائز کا م کے حصول کیلئے ٹی ایم اے کا رخ کریں ۔ٹی ایم اے میں عرصہ دراز سے مختلف شعبوں میں تعینات ملازمین کا تبادلہ کرکے انہیں ضلع اٹک کی دوسری تحصیلوں جن میں فتح جنگ ، حسن ابدال ، اٹک ، جنڈ ٹی ایم اے آفس میں فوری طور پر بھیجنے کے احکامات صادر کئے جائیں اور ان کی جگہ ایماندار و فرض شناس ملازمین کو تعینات کیا جائے جو اس علاقہ کی فلاح و بہبود اور محکمہ کو مزید ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروقار لائیں اور ٹی ایم اے میں بڑھتی ہوئی کرپشن و بد عنوانی کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قا سم خان کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker