تازہ ترینعلاقائی

پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئےٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،ملک زین العابدین

پنڈی گھیب (ملک فیصل منیر سے) مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر ملک زین العابدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹھوس اور قابل تحسین اقدامات اٹھارہی ہے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پنجاب یوتھ فیسٹیول منعقد کرانے کے احکامات سے علاقائی کھیلوں کو فروغ ملے گا جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوا کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیر اعلی پنجاب یوتھ فیسٹول 2012ء کے سلسلہ میں بوائز ڈگری کالج پنڈی گھیب میں منعقدہ ایک یونین کونسل دندی اور غریب وال یونین کونسل کی ٹیموں کے مابین ایک فٹ بال میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔اس موقع پر ٹی ایم او پنڈی گھیب حاجی محمد صدیق ، شکیل احمد ، طارق لطیف ریگوریشن آفیسر ، محمد رشید سپورٹس آفسیر کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ملک زین العابدین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے یوتھ فیسٹول 2012ء کا انعقاد کرکے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے یونین کونسل ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر کھیل منعقد کرانا ایک قابل تحسین اقدام ہے نوجوان نسل کے لئے کھیل بہت ضروری ہے کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  افسوس صدافسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker