تازہ ترینعلاقائی

پریس کلب پنڈی گھیب کےصدرکاادبی تنظیم دھن دارا کےزیراہتمام استقبالیہ تقریب میں شرکت

پنڈی گھیب ﴿ملک فیصل منیر سے﴾ پریس کلب پنڈی گھیب کے صدر ملک فیصل منیر ، ملک عمر حیات اعوان ، ملک کامران منیر ، ملک سعید احمد نے ادبی تنظیم دھن دارا کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات کے چیئرمین عبد الحمید کے اعزاز میں جناح ہال تلہ گنگ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب اور محفل مشاعرہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان عبد الحمید اور صدر محفل معروف شاعرہ و ادیبہ شاہدہ لطیف کو گل دستے پیش کئے اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر دھن دارا کے بانی و چیئرمین معروف ادیب و شاعر صفد رشاہد ملک اور چیف آرگنائزر تلہ گنگ ملک شفقت فیاض ملک کو مبارکباد دی۔ ملک فیصل منیر نے اس موقع پر چیئرمین اکادمی ادبیات عبد الحمید کو پنڈی گھیب دورہ کی بھی دعوت دی اور ان سے درخواست کی کہ پنڈی گھیب کے شاعروں کو بھی قومی سطح پر متعارف کروایا جائے۔ ملک سعید احمد جو کہ دبئی یو اے ای سے آئے اور ملک کامران جو کہ عمان سے پاکستان آئے ہوئے ہیں اس خوبصورت محفل مشاعرہ میں شریک ہو کر خوشی محسوس کی۔
۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker