علاقائی

راولپنڈی:ملک پور عزیزال میں سر کاری اراضی کی جعل سا زی کے معاملے کو دبا دیا گیا

راولپنڈی ﴿بیورو رپورٹ﴾ملک پور عزیزال میں سر کاری اراضی کی جعل سا زی کے معاملے کو دبا دیا گیا ہے محکمہ مال کے افسراران کو بچانے کیلئے 15دنوںمیں مکمل ہونیوالی انکوائری کو 4ماہ ہونے کو آ گئے ہیں لیکن تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی ہے ۔محکمہ مال ذرائع کے مطابق ملک پور عیزیز ال میں سر کاری اراضی کی خرد برد کی مبینہ اطلاعات پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جنرل سیف انور جپہ نے سا ڑھے چار سو کنال کے گھپلے پر ڈی سی او راولپنڈی ثاقب ظفر کورپورٹ بھجوا ئی تھی جس پر ڈی سی او راولپنڈی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو طلعت محمود گوندل کو جنوری میں 15دنوں کے اندر معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی ۔ذرائع کے مطابق اراضی کی خرد برد میں پٹواری اور ریو نیو افسران کے مبینہ ملوث ہونے کے با عث تاحال معاملے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی ہے اور در پردہ ملوث افراد کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker