تازہ ترینعلاقائی

پیرمحل:اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے، سعید اخترورک

پیرمحل (نامہ نگار) اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے حکومت فی الفور اساتذہ کے مسائل حل کرے ان خیالا ت کااظہار ٹیچر یونین جائنٹ ایکشن کمیٹی سعید اختر ورک ، چوہدری اقبا ل گورایہ ، ظفر آصف ،ساجد رفیق ، احسان اور چوہدری جمیل خاں نے تحصیل کے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران کیا ، ظفر آصف نے کہا اساتذہ قوم کے معمار ہے مگر اس قوم کا معمار اپنے مسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گیااساتذہ سے تدریسی کام کے علاوہ دنیا جہاں کے غیر تدریسی کام لے کر اس عزت پیشہ کو بدنام کیا جارہے دنیا بھرمیں اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر اپنے ملک میں اساتذہ کے ساتھ نارواسلوک قابل افسوس ہے سعید اختر ورک نے کہا کہ اساتذہ کومسائل کے بھنور میں پھنسانے کی بجائے اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے اگر استاد خوشحال ہوگا تو ملک کا مستقبل بھی خوشحال ہوگا مگر افسوس پالیسی ساز اساتذہ پربے جا سختیاں پابندیاں عائد کرکے انہیں احتجاج پر مجبور کررہے ہیں اساتذہ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہم نکل کھڑے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button