تازہ ترینعلاقائی

پولیس اور پریس کاچولی دامن کا ساتھ ہے ،ا یس ایچ اور پیرمحل

pir mahalپیر محل(نامہ نگار)پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،پریس معاشرہ میں پائی جانے والی ہر قسم کی معاشی معاشرتی سرگرمیوں کو نمایاں کرتی ہے جبکہ پولیس اس سرگرمیو ں کے مخالف تخریبی عوامل کی بیخ کنی کرتی ہے اس طرح دونوں مل کر معاشرہ میں اصلاحی عمل پروان چڑھاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل رانامحمد افضلنے صحافیوں میاں اخترحسین رانامحمد اشرف سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ عوام اور پریس کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے کیونکہ اکیلی پولیس ہی جرائم کنٹر ول نہیں کرسکتی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شہری اورپریس ملکران جرائم پیشہ افرادکا خاتمہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی شکایا ت کا جائز ہ لینے اور ان کو حل کرنے کے پیش نظر ہروقت کوشاں ہے تاکہ علاقہ کے مسائل ان کی دہلیز پر فوری حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم مذکورہ ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے سلسلہ میں صحافیوں کا پولیس کے ساتھ تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے جہاں پولیس جاگتی ہے جرائم پیشہ لوگ سوتے ہیں جہاں پولیس اپنے فرائض سے پہلوتہی کرتی ہے وہاں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ جاتی ہے تھانہ پیرمحل میں ٹاؤٹ ازم سفارش کلچر ، کا خاتمہ کرکے عوام کے لیے دروازے دن رات کھلے رکھے ہیں اگر کسی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ درپیش ہوتی ہے انصاف کی فراہمی کے لیے خود سائل کی دہلیز پر اپنا فرض سمجھ کر پہنچ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چند دنوں کے اندر ہماری بہتر پلاننگ اور ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہنمائی سے مثبت نتائج برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے انشاء اللہ عوامی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے محدود وسائل کے باوجودموثر گشت اور ٹیم ورک کے تحت اپنا مشن جاری رکھتے ہوئے عوام کے مال جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے

یہ بھی پڑھیں  اسامہ بن لادن کےکمپائونڈ سےملنےوالی دستاویزات جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker