بین الاقوامیتازہ ترین

انڈونیشیا میں مسافر طیارہ لاپتہ، 54 مسافر سوار تھے

جکارتہ(مانیٹرنگ سیل)انڈونیشیا میں دوران پرواز مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جس میں عملے سمیت 54 افراد سوار تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا کے دارالحکومت جیاپیرا کے سیتانی ایئرپورٹ سے اوکسیبل جانے والی پرواز میں کل 54 مسافر سوار تھے جس میں عملے کے 5 ارکان بھی شامل تھے۔ انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ دیربعد  اس کا پاپوا کے ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا تھا طیارہ پہاڑی اوردشوار علاقے میں لاپتہ ہوا جہاں طیارے سے ہی پہنچا جاسکتا ہے لیکن انتہائی خراب موسم کی وجہ سے طیارے کی تلاش شروع نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی انڈونیشیا کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  اے آروائی کے بانی سلمان اقبال نےبول ٹی وی کی باگ ڈورسنبھال لی، 3 ہفتے میں لانچ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker