پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ائیرپورٹ پر نجی طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا ، حادثہ میں تمام مسافر نقصان سے محفوظ رہے ، طیارے کے معائنے کیلئے انجئنیرز طلب کر لیے گئے۔ اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا ، طیارہ کراچی سے اسلام آباد پہنچا تھا ۔ حادثہ میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا ، ذرائع کے مطابق طیارے کو لینڈنگ کے بعد لایا جا رہا تھا کہ ٹو بک ٹوٹنے کی وجہ سے طیارہ پھسل کر گاڑی سے ٹکرا گیا۔ طیارے کے معائنے کے لیے انجئنیرز طلب کر لیے گئے جو طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker