پاکستانتازہ ترین

دوغیر ملکی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں حادثے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد( ما نیٹرنگ سیل)پاکستان کی فضائی حدود میں دو غیر ملکی طیارے حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے بچ گئے ، خودکار نظام کے تحت دو غیر ملکی طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں ابوظہبی سے لاہور اور دبئی سے لاہور آنیوالے دو طیارے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ایک بجے ایک ہی فضائی بلندی یعنی 34ہزار فٹ کی بلندی پر آگئے لیکن خوش قسمتی سے خودکار نظام کے تحت دونوں جہاز آپس میں ٹکرانے سے بچ گئے جبکہ اُس وقت آڈیو فریکونسی بھی کام نہیں کررہی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ کچھ عرصے سے پسنی ریڈار مسلسل خراب رہناشروع ہوگیاہے اور گذشتہ دنوں بھی مرمت کے کام کے لیے دودن کے لیے پسنی ریڈار کو بند کیاگیالیکن وہ ٹھیک طرح کام نہیں کررہا۔ طیاروں کو درپیش مسائل اور خرابی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو ر:آل سندھ روینیوایمپلائز ایسوسی ایشن کی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ قلم چھوڑ ہڑتال جاری۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker