تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:بے گھراورغریب گھرانوں کو 5,5مرلے کے پلاٹ تقسیم کئے جائیں گے

سیالکوٹ ﴿بیورو رپورٹ ﴾ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں10جناح آبادیوں قائم کی گئی ہیں۔ ان جناح آبادیوں میں بے گھر اور غریب گھرانوں کو 5,5مرلے کے763 پلاٹس مفت تقسیم کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں مستحقین جن کے پاس اپنا گھر یا زمین نہیں وہ 31اپریل تک اپنی درخواستیں متعلقہ تحصیلوں کے اے سی صاحبان کے دفاتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات تحصیل سمبڑیال کے موضع مگو کماں میں جناح آبادی کی اسکیم کا جائزہ لینے کے دوران مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تحصیلدار سمبڑیال ناصر چیمہ، نائب تحصیلدار رشید الدین ڈار اور نائب تحصیلدار ذوالفقار منج کے علاوہ ریونیوافسران اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پرویزا قبال بٹ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر شہدائ کی بیوائ اور ورثا کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹس کی تقسیم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سابق ایم پی اے معین قریشی پی ٹی آئی میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker