پاکستانتازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی نانی اماںانتقال کرگئیں

اسلام آباد﴿پ ر﴾ پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کی نانی اماںکے انتقال پراظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ وا ہ کینٹ گئے اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر اور وزارت انسانی وسائل کے کوآرڈینیٹر زبیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مصطفی ملک کی نانی اماں گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیںجن کی نمازہ جنازہ کے آبائی گائوں ملپور ﴿واہ کینٹ ﴾ میں ادا کی گئی ۔سینیٹر مشاہدحسین سید نے مصطفی ملک اور ان کے اہل خانہ کو چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ پوری قیادت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔دریں اثنائ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام ، ایم کیو ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن زاہد ملک ، سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان ، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر اور پاکستان پوسٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر اعجاز خان درانی، ، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان، مسلم لیگی راہنماسردار گلفام حسین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی مصطفی ملک کی رہائش گا ہ واہ کینٹ جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو حق مانگنے پر تھپڑپڑگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker