علاقائی

سنجھورو:جھول تھانہ کی حدود میں پولیس کا چھاپہ، زمیندارکی مبینہ نجی جیل سے چھ افراد بازیاب

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾سنجھورو میں جھول تھانہ کی حدود میں پولیس کا چھاپہ زمیندار غلام نبی لسکانی کی مبینہ نجی جیل سے چھ افراد بازیاب۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص جیون ولد ناز علی ٹالپر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ گائوں غلام نبی لسکانی کے زمیندار غلام نبی لسکانی نے اس کے خاندان کے چھ افراد کو اپنی نجی جیل میں قید کیا ہوا ہے۔جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ نے جھول تھانہ کی پولیس کو جیون ٹالپر کے خاندان کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جس پر جھول پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے SHO جھول فیاض پٹھان کے ہمراہ گائوں غلام نبی لسکانی میں مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر دو بچوں اور تین خواتین سمیت چھ افراد کو بازیاب کرا کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:کشمیری مسلمانوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا،عقیل خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker