پاکستانتازہ ترین

پارٹی کار کردگی کی بنیاد پرانتخابات میں حصہ لےگی،وزیر اعظم

raja-pervaiz-ashraf350وزیراعظم(مانیٹرینگ سیل) راجہ پرویز اشرف نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کار کردگی کی بنیاد پرانتخابات میں حصہ لےگی ۔ عوام انہیں دوبارہ اقتدارمیں لائیں گے۔ بھارت سمیت تمام ممالک سےبرابری کی سطح پر تعلقات چاہتےہیں۔ و زیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزراء ارباب عالمگیر ،حنا ربانی کھر اورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کار کردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ آئندہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو دو بارہ کامیاب کرائیں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود ان کی حکومت نے عوام کی خد مت کی۔ پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی منصفانہ اورشفاف انتخابات ہوئے پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتی ہے۔پاکستان پر امن ملک ہے، دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کے سب سے بڑے تجارتی مر کز کا افتتاح کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button