پاکستانتازہ ترین

حکومت میں دراڑیں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے مایوس ہونگے،چوھدری محمد یٰسین

azad kashmir flagپرائی (مانیٹرنگ سیل) آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ حکومت میں دراڑیں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے مایوس ہونگے،وزیر اعظم مجید کی قیادت میں پوری حکومتی مشنری ایک ہے،عوام نے ہمیں اعتماد سے نوازا ہے،اس مینڈیٹ کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں، آزاد حکومت نے مختصر عرصہ میں بڑے کارنامے انجام دیئے ہیں،تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے سے اپوزیشن خوفزدہ ہے ،اور دانتوں میں انگلیاں دبائے بیٹھی ہے،لوگ ان سے سوال پوچھنے لگے ہیں ہیں طویل عرصے تک اقتدار کی راہداریوں میں آپکا قیام رہا آپ نے آزاد کشمیر کے لوگوں کی کیا خدمت کی ،تعمیری اور انقلابی دور کے آغاز سے اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، میگا پراجیکٹس کا بڑی تعداد میں افتتاح یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،اپوزیشن ایشوز کے بجائے بازاری زبان استعمال کر کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے،لیکن اس میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی کیونکہ لوگوں میں اب یہ شعور آ چکا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اب کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لئے پے سر و پا معاملات میں الجھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،آزاد حکومت کا ایک ایک کارکن حکومت کے شانہ بشانہ ہے ،بے وقت کی راگنی کے کوئی نتائج نہیں نکلیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغا ز کیا،اور اپنی محنت ،ماں کی دعاؤں اور عوام کی محبت کی وجہ سے یہ مقام حاصل کر پایا ہوں ،کوشش ہے کہ عوام کے لئے کچھ کروں جسے لوگ صدیوں یاد رکھیں ، محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پوراکرنے کے لئے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کروں گا، آزاد کشمیر میں مفاہمتی سیاست کو بلیک میلنگ کا ایجنڈا نہیں بنانے دیا جائے گاسینئر وزیر نے پرائی میں حاجی ماسٹر منگا خان بوائز ڈگری کالج کی تقریب سے بھی خطاب کیا اور کالج کا افتتاح بھی کیا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 2سالوں میں آزاد کشمیر کو ایجوکیشن سٹی بنا دیا ہے انشا ء ہماری آنے والی نسلیں ہمارے کارناموں پر فخر کریں گی ۔ سینئر وزیر ووزیر بلدیات و ہائڈرو چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آزاد حکومت تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے انشاء اللہ آئیندہ تین سالوں میں عوام کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے انقلابی اقدامات سے خائف ہے ،انہیں لگتا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے تعمیر و ترقی کی یہی رفتار رکھی تو انکی سیاست کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ،آزاد کشمیر کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور اپنا حق پہچانتے ہیں ،خالی خولی وعدوں و تعمیر و ترقی کے جعلی دعووٗں سے عوام کو بے وقوف نہیں جا سکتا ،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو انکا حق دہلیز پر فراہم کروں ،اس لئے جو کچھ ممکن ہو سکتا ہے عوام کی خدمت کے لئے کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن مسلم لیگ آزاد کشمیر کی قیادت کی بلا جواز اچھل کود سمجھ سے بالا تر ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی حکومت ہونے کے باوجود ہم نے گزشتہ 3سالوں میں مسلم کانفرنس کی حکومت کو عدم استحکام کا شکار نہیں کیا ،4بار وزیر اعظم بدلے گئے لیکن پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے سیاسی نظاام کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت کی جانب سے غیر آئینی اور بلاجواز بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ یہ مفادات اور اقتدار چاہتے ہیں انہیں جمہوری رویوں کا پاس نہیں ہے ۔انہیں جان لینا چاہیے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی محافظ ہے کسی صورت عوامی مینڈیٹ پرکسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے ۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ چوہدری مجید کو قیادت کا اعتماد حاصل ہے ،وزیر اعظم میرے بھائی ہیں انکے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور تعمیر و ترقی اسی رفتار سے جاری و ساری رہے گی،دریں اثنا سینئر وزیر آزاد کشمیر سے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار سیاب خالد نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے اہم سیاسی معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker