پاکستانتازہ ترین

امریکہ کا خوف،بلور کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم ہاوٴس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)  وزیراعظم ہاوٴس نے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے اس بیان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کو ہلاک کرنے پر انعام کا اعلان کیا تھا۔ وضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جو شخص گستاخانہ فلمساز کو قتل کرے گااسے ایک لاکھ ڈالرانعام دیں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق غلام بلوراے این پی کے رہنما ہیں، اور وزیراعظم آئندہ کے اقدام کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سے بات کریں گے۔ ترجمان نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وزیرریلوے کیخلاف کسی کارروائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ابھی وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم عدم تشددوالے لوگ ہیں اور ہمیشہ امن اوراستحکام کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعام مقرر کرنے سے متعلق غلام بلور احمد کی رائے ذاتی ہوسکتی ہے،پارٹی پالیسی نہیں، ان کے اس بیان کی وضاحت طلب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker