پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر سولہ وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیئے گئےہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق ان سولہ وزارتوں نے کابینہ کے آٹھ میں سے پانچ فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل درآمد نہیں کیا تھا،جنہیں دوسری بار وزیراعظم کی ہدایت پر ریڈ لیٹر جاری کئے گئے ہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارتوں کو مقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا،اس کے علاوہ وزارتوں کو تمام خالی آسامیوں کیلئے قوائد و ضوابط بنانے کا حکم دیا گیا تھا،مگر وزارتوں نے کابینہ کے پانچ فیصلوں پر مقررہ وقت تک عملدرآمد نہیں کیا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ان سولہ وزارتوں کو مزید 21 روز کی مہلت دی گئی ہے،جو اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لندن:برطانوی سکا لرگوہرالما س کالم نگا رایس ایم عرفان طاہر کوبہترین کالم نگا ری پرتحفہ پیش کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker