پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم 7 مئی کو سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان 7 مئی کو سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرینگے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ہر شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کرینگے۔وزیراعظم پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقعوں سمیت پاکستانیوں کی فلاح کے معاملے پر بات کرینگے۔دونوں ممالک مشترکہ مفادات  اور عالمی امور پر بھی بات چیت کرینگے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق دورے کے دوران مختلف ایم او یوز پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:16 سالہ لڑکی کو تیل چھڑک کرجلا دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker