پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان آج عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج عوام کی ٹیلی فون کالز  سنیں گے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کی سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون اور سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیں گے۔عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کرکے وزیراعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  افغان صدرکی پاکستانیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker