شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال پر عوامی ردعمل درست قرار دیدیا

وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال پر عوامی ردعمل درست قرار دیدیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال پر عوام کے سخت ردعمل کو بالکل درست قراردے دیا، وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں دورہ قطرسے واپسی پر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی یقین دہانی کرا دی۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا ردعمل اور دکھ سمجھ سکتا ہوں، عوام کا سخت ردعمل بالکل درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ڈھانچے میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جلد ہی  اصلاحات کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  فاٹا گرینڈ الائنس نے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کردیا