پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی قوم سے پودا لگا کر یومِ آزادی منانے کی اپیل

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ پودا لگا کر یوم آزادی منایا جائے۔پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں، پاکستان آج اقوام عالم کے درمیان سر اٹھا کرکھڑا ہو سکتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button