پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم منی بجٹ پر اتحادیوں کو منانے کیلئے متحرک ہوگئے

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان منی بجٹ پر اتحادیوں کو منانے کےلیے متحرک ہوگئے۔عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔پارلیمانی قائدین کے اجلاس کے لیے ایم کیو ایم، ق لیگ، جی ڈی اے اور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کو دعوت دےدی گئی ہے تاہم پارلیمانی قائدین سے ملاقات کابینہ کے خصوصی اجلاس سے پہلے ہوگی۔کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران  وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کو فنانس بل پر بریفنگ دیں گے۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے مِنی بجٹ مسترد کردیا اور حکومتی اتحادیوں سے بھی منی بجٹ کے خلاف ایوان میں مدد مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button