
اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہو گا ، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے ، کیو ائیرویز پرائیویٹ لیمیٹڈ کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے اجراء کی منظوری دی جائے گی ، اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی کابینہ منظوری دے گی۔