شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر روانہ

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر روانہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے، انھیں دورے کے دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔وزیراعظم عمران خان قطر میں پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد، وزیر پیٹرولیم، مشیر تجارت، معاون خصوصی زلفی بخاری اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نیب اگر ضرورت پڑے تو کسی بھی حکومتی عہدیداریاسرکاری ملازم کو حراست میں لے سکتا ہے،فیاض الحسن چوہان