پاکستانتازہ ترین

معاشی صورتحال پرشہباز شریف نےاجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (پاک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش مہنگی ہونے کے جائزے کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وزارت خزانہ، توانائی، پٹرولیم، منصوبہ بندی کے حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور بجلی کی قیمتوں سمیت معیشت پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!