
اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےعمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اوراداروں کے خلاف بیان دے کرعمران خان نے حد پار کر دی ہے، حد میں رہیں تواچھا ہوگا۔وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کا یہ بیان ثبوت ہے کہ یہ سیاست نہیں بلکہ سازش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار سے محرومی عمران خان سہہ نہیں پا رہے،فرسٹریشن اوربیمار ذہنیت سے فساد پھیلا رہے ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وہ بات کہی جو پاکستان کے دشمن کرتے ہیں اور کسی رہنما کا اقتدار جانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پاکستان، اس کے اتحاد اور اداروں کے خلاف اعلان جنگ کردیں۔