
اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم نے چینی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا مظہر ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ انتخاب چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جزبے کا عکاس ہے۔