شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم کا پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک سے نمٹنے کا پلان بنالیا۔ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کا ہر جگہ بھرپور تیاری سے جواب دے گی، وزیراعظم نے پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے بجٹ پر بحث کے دوران روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم بجٹ سیشن کے دوران زیادہ وقت اپنے چیمبرمیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے، وہ روزانہ 2 سے 3 گھنٹے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود رہیں گے۔وزیراعظم آج کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بچہ جمو را کی پیش گوئیاں اک اور سیاسی طوفان آنیوالا ہے